
قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک تصادم‘ایک ہی خاندان کے6افراد جاں بحق ہو گئے جاں بحق افراد کا تعلق لورالائی سے ہے‘تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایک کار گاڑی میں لورالائی کے 6نوجوان کوئٹہ سے لورالائی جارہے تھے
کہ قلعہ سیف اللہ کے قریب گڑنگ کے مقام پر مختلف سمت سے آنیوالی مزدا سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق محمد عمر‘محمد انور‘بخت محمد‘ندا محمد‘احسان اللہ اور فدا محمد جاں بحق ہوئے تھے
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر لاشوں کو لورالائی سول ہسپتال منتقل کردیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر ررہی ہے۔



