اہم خبریںبلوچستان

تر قیاتی منصو بوں کو صاف و شفاف طریقے سے پا یہ تکمیل تک پہنچا یا جا ئے گا ،صو با ئی مشیر ملک نعیم خان با زئی

کوئٹہ: صو با ئی مشیر برا ئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان با زئی نے کہا ہے کہ تر قیاتی منصو بوں کو صاف و شفاف طریقے سے پا یہ تکمیل تک پہنچا یا جا ئے گا ،امن و امان کی بہتری سے سر ما یہ کا ر متو جہ ہو رہے ہیںعوام کی مشکلا ت کے خا تمے کے لئے کو شاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچلاک میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کو صاف و شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا کسی کو ناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ حقیقی معنوں میں ان منصوبوں کا عوام کو فائدہ پہنچ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے فنڈز کے باوجود اس علاقے کے عوام کو نظر انداز کیا گیا اسی لئے آج بھی عوام ، تعلیم ، صحت و دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی مشکلات سے اچھی طرح واقف ہیں ۔ عوام کو مشکلات میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے ۔ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے اس لئے دنیا کے سرمایہ کار متوجہ ہورہے ہیں ۔ بلوچستان میں امن وامان کی بحالی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہم کردار ہے ۔ بلوچستان میں امن کی بہتری سے کاروباری برادری کو فائدہ پہنچے گا بلکہ بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button