حماد اظہر نے عمران خان کی موجودگی میں فیصل جاوید سے مائیک چھین لیا

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے “حقیقی آزادی مارچ “کے دوران کنٹینر پر حماد اظہر اور سینیٹر فیصل جاوید میں مائیک کی چھینا جھپٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حماد اظہر ، سینیٹر فیصل جاوید کو عوام کو کوئی پیغام دینے کیلئے کہتے ہیں، جس پر فیصل جاوید انہیں اشارہ کرکے کہتے ہیں کہ تھوڑا انتظار کریں اور جو تقریر چل رہی ہے وہ ختم ہونے پر وہ پیغام دے دیں گے، اس کے بعد فیصل جاوید ، عمران خان کے  کان میں کوئی بات بتانے لگ جاتے ہیں۔ عمران خان کے دائیں طرف فیصل جاوید جب کہ بائیں جانب حماد اظہر کھڑے تھے۔

حماد اظہر ایک بار پھر عمران خان کے آگے سے جھک کر فیصل جاوید کو اپنا پیغام سناتے ہیں لیکن وہ اس پر غور نہیں کرتے۔ دو کوششیں ناکام ہونے کے بعد حماد اظہر سینیٹر فیصل جاوید سے مائیک چھین لیتے ہیں اور بولنا شروع کردیتے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لانگ مارچ فیروز والہ پہنچا تھا۔

خیال رہے کہ “حقیقی آزادی مارچ” کے دو دنوں کے دوران حماد اظہر دوسری بار تنازعے کی زد میں آئے ہیں۔ پہلی بار وہ اس وقت توجہ کا مرکز بن گئے تھے جب جنریٹر کی خرابی پر اسد عمر نے ان پر غصے کا اظہار کیا تھا۔ یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.