• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

بلوچستان میں 2 فائبر آپٹک کیبل کئی مقامات پرسیلابی ریلوں میں بہہ گئے

web desk by web desk
August 29, 2022
in اہم خبریں, بلوچستان
0
بلوچستان میں 2 فائبر آپٹک کیبل کئی مقامات پرسیلابی ریلوں میں بہہ گئے

بلوچستان میں 3 فائبر آپٹک کیبل میں سے 2 کیبلز کئی مقامات پر سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔ پی ٹی سی ایل لینڈ لائن اور انٹرنیٹ سروس صوبے کے چند اضلاع میں جزوی طور پر بحال کردی گئی ہیں۔

پی ٹی سی ایل کے جی ایم ٹیکنیکل شوکت خواجہ خیل نے بتایا کہ بلوچستان میں فائبرآپٹکس کی خرابی سے صوبے کے 80 فیصد اضلاع میں انٹرنیٹ سروسزمعطل ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ مستونگ کے قریب تیسری کیبل بھی زمین میں دھنسنے سے ٹوٹ گئی ہے اورفائبر آپٹکس کی خرابی کے باعث کوئٹہ میں انٹرنیٹ کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوئی۔

مستونگ میں خراب آپٹک کیبل کی مرمت کے بعد کوئٹہ میں جزوی طور پر انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے تاہم انٹرنیٹ اورلینڈ لائن سروسز کی مکمل بحالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

شوکت خواجہ خیل کےمطابق پی ٹی سی ایل بلوچستان کے70 ہزار صارفین کو انٹرنیٹ سروس فراہم کرتا ہے تاہم حالیہ خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے اس میں تعطل آیا ہے۔

Previous Post

سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب میں میرا کے رقص کی وڈیو وائرل

Next Post

متاثرین کی بحالی کے واسطے مدد کرنے آگے آئیں، مریم نواز کی قوم سے اپیل

Next Post
متاثرین کی بحالی کے واسطے مدد کرنے آگے آئیں، مریم نواز کی قوم سے اپیل

متاثرین کی بحالی کے واسطے مدد کرنے آگے آئیں، مریم نواز کی قوم سے اپیل

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.