کوئٹہ میں برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی

0

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوں پر ضروری مرمتی کاموں کے سلسلے میں 29دسمبرکوکوئٹہ سٹی گرڈکے ملک پلانٹ،جناح روڈ،مری آبادگرڈکے طوغی روڈاورسریاب گرڈکے نیو جان محمدفیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز سریاب گرڈاسٹیشن کے جان محمد، دلدارکاریز، جڑسا، سریاب ون، سریاب ٹو، سمنگلی ایکسپریس، اے ون سٹی، بی ایم سی، غازی اورواسافیڈروں سے صبح11بجے سے شام 4بجے تک جبکہ اُسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے دوستین،خروٹ آباد، داریم، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، کڈنی،ادیان،دوستین، ویسٹرن بائی پاس، ادیان، کڈنی سینٹر فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام چھ بجے تک بجلی بندہوگی اسکے علاوہ 29دسمبرکے روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے پی ٹی وی، جناح روڈ، ملک پلانٹ اور عالم خان فیڈروں سے دن 12بجے تا شام 5بجے بجلی بندرہے گی۔اسی طرح گنداخہ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 29اور30دسمبرکو کچلاک گرڈاسٹیشن کے ستارفیڈرسے دن12بجے تا شام 4بجے بجلی بندرہے گی،دریں اثناء 30دسمبرکو(بروزجمعہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے ملک پلانٹ، جناح روڈفیڈراورمری آبادگرڈکے سید آباد، کانسی ٹو فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے جائنٹ روڈفیڈردن12بجے سے سہ پہر3بجے تک اور کچلاک گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.