سعودی عرب، سیکیورٹی مہم کے دوران قانون کی 40 لاکھ خلاف ورزیوں کا انکشاف

0

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے شروع کردہ مہم کے دوران تقریبا دو ماہ سے میں قوانین کی خلاف ورزیوں کے چار ملین کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں مملکت میں قوانین کی خلاف ورزیوں کو ناکام بنایا جانا پولیس کی بہترین کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے ذریعے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت میں رہائش، ملازمت اور سرحدی سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کی فیلڈ مہم میں 44 لاکھ ، پانچ ہزار 989 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرکے انہیں کی روک تھام کی گئی۔ خلاف ورزی کے کرنے والے لوگوں کوچالان، جرمانے اور دیگر نوعیت کی قانونی کارروائی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق فیلڈ مہم کے دوران مہم کے دوران سعودی عرب میں 34 لاکھ 44 ہزار 531 رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی۔ ملازمت سے متعلق وضع کردہ ضوابط کی خلاف ورزیوں کے چھ لاکھ 75 ہزار 730 واقعات سامنے آئے جب کہ سرحدی خلاف ورزیوں کے دو لاکھ 85 ہزار 728 واقعات وقوع پذیر ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سرحد پار سے غیرقانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے والے 80 ہزار 302 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں 42 فی صد یمنی، 55 فی صد ایتھوپیائی اور تین فی صد دیگر قوموں کے لوگ تھے۔ تین ہزار 8 افراد کو غیرقانونی طور پر سعودی عرب سے باہر جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔رہائش، کام کاج، بارڈر سیکیورٹی اور کور اپ نظام کے خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل اور پناہ دینے میں کل ملوث 4 ہزار 755 افراد گرفتار ہوئے۔قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تارکین وطن کی نقل و حمل یا پناہ گزین میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار شہریوں کی کل تعداد 1794 بیان کی گئی ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 39 سعودیوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔حراست میں لیے گئے تارکین وطن 13 ہزار 626 مردوں اور 1647 خواتین سمیت 15 ہزار 273 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.