
لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے 18 سال سے کم عمر افراد کے قبول اسلام پر پابندی کے بل کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دے دیا۔
سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے جانے کی بجائے تین سال پیچھے چلا گیا، حکومت نے اب تک 57 قوانین بنائے مگرعام آدمی کے لیے کوئی قانون نہیں بنایا ، ان تین سال میں صدر پاکستان نے 68 آرڈیننس جاری کیے لیکن کوئی ایسا قانون اور آرڈیننس نہیں بنایا جو پاکستان کومدینہ کی ریاست کی طرف لے جائے.




