شعیب اختر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام پر برس پڑے

0

کراچی (:  پاکستانی ٹیم کو فائنل وارننگ اور دورہ منسوخ کرنے کی دھمکی پر سابق پیسر شعیب اختر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام پر برس پڑے جنہوں نے اپنے یو ٹیوب چینل میں کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیوی بورڈ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یہ کوئی کلب سائیڈ نہیں بلکہ پاکستان کی قومی ٹیم ہے جس کیلئے بات کرتے ہوئے تمیز سے کام لینا چاہئے لہٰذا آئندہ کوئی بیان دیتے ہوئے محتاط رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ’’ہمیں آپ کی ضرورت نہیں کیونکہ ہماری کرکٹ ختم نہیں ہو گئی بلکہ احسان مند ہونا چاہئے کہ اس مشکل وقت میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔‘‘شعیب اختر نے پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ قومی ٹیم کو واپس بھیجا جاتا ہے تو نیوزی لینڈ سے فوری تعلقات ختم کر دیئے جائیں۔دوسری جانب قومی کرکٹرز سے برہم سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انہیں قوانین کے ساتھ پیشہ ور کھلاڑیوں کی طرح ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ضرورت تھی لیکن پروٹوکولز کے برخلاف پانچ سے چھ کھلاڑی یکجا ہوئے جن کو کیمروں کی مدد سے بھی دیکھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی لوگ ماسک تک لگانے کی زحمت نہیں کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.