بارش متاثرین کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے : ضیاء لانگو

0

کوئٹہ : صوبائی مشیر داخلہ،وپی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے محکمہ پی ڈی ایم اے کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے صوبہ بھر میں جاری بارشوں کے پیش نظر تمام اضلاع کی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر طرح سے تیار رہنے کی ہدایت کی۔ تاکہ بارشوں کی وجہ سے حادثات پیش آنے کی صورت میں بروقت امدادی کارروائیاں عمل میں لاکر جانی و مالی نقصانات کو کم کیا جاسکے اور متاثرین کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

مشیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ بارشوں کی وجہ سے سڑکوں کو بروقت کھولنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، مسافروں اور سیاحوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کی جائے جبکہ بے گھر افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کرکے انہیں قیام و طعام کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔

دریں ثناء صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے آج اپنے آفس میں مصروف دن گزار جہاں انہوں نے مختلف علاقوں سے آے ہوے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی احکامات صادر کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.