اردن کی بندرگاہ پر ٹینکر سے زہریلی گیس کا اخراج ، 11 افراد ہلاک
اردن کی عقبہ بندرگاہ پر ٹینکر سے زہریلی گیس کے اخراج سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق حادثے میں 11ہلاکتیں ہوئی جبکہ 250 سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرین کی خرابی کے باعث ایک کیمیکل سے بھرا کنٹینرگرگیا جس کے بعد خوفناک حادثہ پیش آیا۔
زہریلی گیس کا اخراج بندرگاہ پر اسٹوریج ٹینکر سے ہواجس سے نمٹنے کے لیے ماہرین کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں جب کہ حادثے کے بعد عقبہ کا جنوبی ساحل خالی کرالیا گیا ہے۔