پنجاب اور بلوچستان حکومت نے عیدالفطر پر تعطیلات کا اعلان کردیا
لاہور : پنجاب اور بلوچستان حکومت نے عیدالفطر پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر چار چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جو 2 سے 5 مئی تک ہوں گی۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے عید تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب حکومت بلوچستان نے بھی صوبے میں 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جو 2 سے 5 مئی تک ہوں گی۔