بلوچستان کی ساحلی پٹی اور کان کنی سے استفادہ کیا جائے ، قائمقام گورنر جان محمد جمالی

0

کوئٹہ : قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا معاشی مستقبل مائنز اینڈ منرل اور فشریز کے شعبہ سے وابستہ ہے، بدقسمتی سے صوبے بھر سکڑتے آبی وسائل کی وجہ سے بالخصوص زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور بدلتی ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ شعبوں سے منسلک افراد متبادل ذرائع معاش اختیار کرنے پر مجبور ہیں، اس لئے ہمیں مائنز اینڈ منرل اور فشریز سمیت ایسے شعبوں کو باقاعدہ انڈسٹری کا درجہ دینا ہوگا جس سے پورے صوبے کا معاشی مستقبل وابستہ ہے یہ بات انہوں نے بدھ کو آل پاکستان مائنز اینڈ منرل ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے فتح شاہ عارف کی سربراہی میں ان سے ملاقات بات چیت کرتے ہوئے کئی آل پاکستان مائنز اینڈ منرل ایسوسی ایشن وفد نے قائمقام گورنر بلوچستان کو صوبہ میں مائنز اینڈ منرل کے شعبے میں درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی، قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ مائننگ ایریا میں انفرا اسٹریکچر کی بہتری، مائنز کمیٹی کی تشکیل نو سے متعلق خدشات کے ازالے، ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے مائنز میں کام کرنے والے مزرود پیشہ افراد کی بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس ضمن میں وزیر اعلی بلوچستان اور دیگر متعلقہ ارباب اختیار کے سامنے معاملہ اٹھایا جائیگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معدنی ذخائر، زراعت و مالداری کے شعبوں اور سینکڑوں کلومیٹر ساحلی پٹی اور کان کنی سے بھرپور استفادہ کیا جائے تو ملکی معیشت بلندی کی اعلی ترین مقام پر پہنچ سکتی ہے اس ضمن میںزیرالتوا ترقیاتی منصوبوں کو  پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے پایہ تکمیل کو پہنچانا ہوگا، قائمقام گورنر میر جان محمد جمالی نے کہا کہ بلوچستان کے نہری علاقوں میں مقامی زمینداروں کو دریائے سندھ سے پانی کی کمی کا سنگین مسئلہ درپیش ہے اور پانی کی اس کمی کے باعث زمیندار پیشہ افراد متبادل ذرائع معاش اپنانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کی کمی اور ماحولیاتی تبدیلی کے باعث زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے معدوم ہوررہے ہیں ایسی صورتحال میں بلوچستان کا معاشی مستقبل مائنز اینڈ منرل اور فشریز سے منسلک ہے ان شعبوں کو باقائدہ انڈسٹریز کا درجہ دیکر ان میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے قائمقام گورنر بلوچستان نے وفد کو یقین دلایا کہ مائیز اینڈ منرل کے شعبے میں مائنز اونرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے اس ضمن میں قائم مقام گورنر نے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.