وزیراعظم کا ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے 50 کروڑ روپے کی ترقیاتی گرانٹ کا اعلان

0

اسلام آباد : اپنی حکومت کی تقریباً آدھی مدت مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قانون سازوں کے اپنے حلقوں کے لیے ترقیاتی فنڈز کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا اور پائیدار ترقی کے اہداف کے تحت ہر رکن قومی اور صوبائی اسملبیز کے لیے 50 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا تاکہ وہ اپنے ووٹرز کے لیے ترقیاتی اسکیمیں شروع کرسکیں ۔ مذکورہ فیصلہ پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اس اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک، آئندہ سینیٹ انتخابات، براڈشیٹ کا معاملہ، 1100 ارب روپے کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، کرک میں ہندو مندر میں توڑ پھوڑ کا حالیہ واقعہ، خیبرپختونخوا، تھرپارکر ترقیاتی پیکج اور پارٹی میں فیصلہ سازی میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی واپسی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اجلاس کے بعد ایک وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر ایم این اے اور ایم پی اے کے لیے 50 کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ اپنے حلقوں مین ترقیاتی اسکیمیں شروع کرسکے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.