بلوچستان میں پہلی بار دودھ دینے والے جانوروں کو مفت ویکسین مہم شروع فراہم کرنے کا آغاز
کوئٹہ : محکمہ لائیو سٹاک اور بلوچستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جانوروں کو،منہ کھر کی موذی بیماری سے نجات کیلئے پہلی بار مال داروں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کی مہم کا آغاز کوئٹہ سے کیا گیا اس سلسلے کی خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹری لائیو سٹاک طییب لہڑی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیو سٹاک طیب لہڑی نے کہا کہ بلوچستان میں لائیو سٹاک جیسے اہم اور پیداوار شعبے کی ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ہمارے معاشرے کا اہم طبقہ فارمرز ہیں جنکے مسائل کا حل باہمی تعاون کے زریعے نکالا جارہا یے دودھ اور گوشت کی ہیدوار بڑھانے میں ڈیری فارمرز کو جن مشکلات کا سامنا ہے حکومت ترجیعی بنیادوں پر ان کا حل نکالے گی حکومت کی کاوشوں کی بدولت ڈیری فارمرز اور محکمہ لائیو سٹاک ایک پیلٹ فارم پر آئے ہیں دودھ دینے والے جانور قومی اثاثہ ہیں ان کو ،،منہ کھر،، اور دیگر موذی امراض سے نجات دلانا حکومت کا پختہ عزم ہے جس کا آغاز کردیا گیا یے بلوچستان میں صوبے کے چار سو ملین چھوٹے بڑے جانوروں کی دیکھ بال کرنے والے دراصل محکمہ لائیو سٹاک کا ہی کام کررہے ہیں جانوروں کی دیکھ بال اور ڈیری فارمرز کے مطالبے پر موبائل کینکل اور چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن کا آغاز بھی جلد کردیا جائے گا کوئٹہ سے باھر ڈیری فارم کی منتقلی کا سنگین مسئلہ حل کرنے کیلئے فارمز کو متبادل جگہ سہولیات کے ساتھ فراہم کرنے سے دودھ کی کوالٹی بھی بہتر ہوگی جس کے بعد بلوچستان میں اچھی نسل کے دودھ دینے والے جانوروں کو متعارف کرانے کا کام کیا جائے گا سبی اور جعفر آباد کے سرکاری فارمرز میں یہ کام کیا گیا ہے اس موقع پر خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بلوچستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے صدر الطاف گجر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ڈیری فارمز کئی مسائل کا شکار ہیں موجودہ حکومت کی جانب سے مال داروں پر توجہ دینا خوش آئند یے ،،منہ کھر،، کی موذی مرض سے نجات کیلئے حکومت کا تعاون خوش آئند ہے ڈیری فارمرز کو شہر سے باھر منتقل کرنے کیلئے حکومت معاہدے کی پاسداری کرے ڈیری فارمرز شہر کے منتقل ہونے کو تیار ہیں صوبائی حکومت کی قائم کردہ پرائس کمیٹی حقائق کے مطابق دودھ کے نرخ طے کرے کرے مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے جانوروں کا چارہ اور اخراجات بڑھ گئے ہیں لائیوسٹاک کے ڈاکٹر ڈیری فارمرز کی رہنمائی کریں محکمہ لائیوسٹاک کے موبائل کیلنک قائم کئے جائیں اس وقت شہر کی دودھ کی ضرورت پوری کرنے پانچ لاکھ لیٹر دودھ کی ضرورت یے لیکن فارمز کے پاس بامشکل تین لاکھ لیٹر دودھ پیدا کرنے کی گنجائش ہے جسے بڑھانے کیلئے حکومتی تعاون حاصل ہو تو شہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ فراہم ہوسکتا ہے ڈائیریکٹر پلاننگ فاروق احمد کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن اور محکمہ کا ایک پلیٹ فارم پر ہونا خوش آئند ہے ہنگامی اور ایمرجنسی ایمبولینس کا آغاز جلد ہوگا مستقبل میں ڈیری فارمرز کے ساتھ رابطے میں رہے گے ڈی جی لائیو سٹاک غلام رسول طاھر نے اس موقع پر کہا کہ ڈیری فارمرز کو کوئٹہ کے باھر منتقل کرنے کے منصوبے پر کام جاری یے جس کیلئے جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کا کام ترجیح بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔