
کراچی ( سٹاف رپورٹر ) جب کیریئر شروع کیا تو نہیں جانتا تھا کہ کامیاب ہو بھی پا ئوں گا یا نہیں کیونکہ نہ تو انڈسٹری میں کوئی تعلقات تھے اور نہ ہی میرا لک ایسا جاذب نظرتھا ،مجھے اتنا ضرور پتا تھا کہ بہت زیادہ خوش شکل نہ ہونے کی وجہ سے ہیرو نہیں بن پا ؤں گا لیکن اگر پرفارمنس مارجن سے بھرپور کریکٹرز کئے تو اپنی جگہ بنا سکتا ہوں اور یہی میں نے کیا تاہم پھر کچھ ٹی وی پلیز میں مجھے ہیرو جیسے کردار کرنے کا بھی موقع ملا اور انہیں اس طرح کرنے میں کامیاب ہوا کہ لوگوں کی پسندیدگی ملی اور اس طرح ایک خاص تاثر بنانے میں کامیاب رہا کہ ہیرو صرف خوش شکل ہی نہیں ہوتا بلکہ معمولی شکل و صورت والا بھی ہیرو بن سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا۔




