آسٹریلین اوپن سے قبل اے ٹی پی کپ آئندہ سال3 جنوری سے شروع ہوگا
کینبرا (این این آئی)پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل اے ٹی پی کپ 3 جنوری سے شروع ہوگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور ٹینس سٹار پنجہ آزمائی کرینگے تاہم عالمی نمبر تین راجر فیڈرر فیملی وجوہات کے سبب اے ٹی پی کپ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے ۔ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن یہ نیا اے ٹی پی ٹیم ایونٹ شروع کر رہی ہے جو آئندہ سال 3 جنوری کو شروع ہوکر 11 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں۔ سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام چمپئن اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر فیملی وجوہات کے سبب اے ٹی پی کپ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے ۔