ایران میں5.1شدت کا زلزلہ،جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

0

تہران (این این آئی) ایران میں جمعہ کو صبح سویرے زلزلہ آیا تاہم اس سے کسی جانی و مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں جمعہ کو صبح سویرے زلزلہ آیا تاہم اس سے کسی جانی و مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ایران کے صوبے بوشہر کے شہر اہرام میں صبح سویرے آنے والے زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کا یہ بھی کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز بوشہر کے ایٹمی پلانٹ سے 30 میل دور تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.