شہباز شریف نے حکومت کے 1 سال مکمل ہونے پر مہنگائی میں کمی کی خبر کو خوش آئند قرار دے دیا۔ 1 بیان میں شہباز شریف نے افراط زر میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت کہ 1 سال مکمل ہونے پر مہنگائی میں کمی کی خبر خوش آئند ہے، افراط زر ڈیڑھ فی صد پر ہے جو (2015) کہ بعد سب سے کم سطح پر ہے۔
انھوں نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کیساتھ بہترہورہے ہیں،
معیشت کی بہتری،کاروبار مزید سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کے میکرو اکنامک معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہوگیا ہے، قوی امید ہے کے افراط زر میں اور کمی ہوگی، عوام کو کم نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دوسری جانب ادارہ شماریات کہ مطابق فروری میں مہنگائی کی شرح اور کم ہو کر (1.52)فی صد پر آگئی ہے۔



