بلوچستان حکومت کو تمام جاری منصوبوں کے پی سی ون پیش کرنے کا حکم
جام کمال خود دلچسپی لیکر آئے اس پر انکے مشکور ہیں، سپریم کورٹ، ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد روکنے سے متعلق صوبائی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور
ہر ترقیاتی سکیم کیلئے 33فیصد بجٹ لازمی مختص کرنے کا ہائی کورٹ کا حکم معطل عدالت کا کام قانونی مسائل کا حل نکالنا ہے،جام کمال خود دلچسپی لیکر آئے اس پر انکے مشکور ہیں ، جسٹس عمر عطا بندیال
ہر منصوبے کیلئے 33 فیصد رقم مختص کرنا ممکن نہیں،کوئٹہ کیلئے 30 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظورکئے ہیں، جام کمال کے بریفنگ
سپریم کورٹ نے حالیہ بجٹ میں منظور شدہ تمام سکیموں پر کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی عدالت نے اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی سے پی سی ون کے بغیر منظور منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلی بلوچستان حکومت کو تمام جاری منصوبوں کے پی سی ون پیش کرنے کا حکم ، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی