فٹبال پریمئر لیگ، مانچسٹر سٹی نے ویسٹ بروم کو پانچ صفر سے پچھاڑ دیا

0

لندن : فٹبال پریمئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے ویسٹ بروم کو پانچ صفر سے پچھاڑ کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، ویسٹ ہیم نےکرسٹل پیلس کو تین دو کی شکست سے دوچار کیا، دفاعی چیمپئن لیورپول کو پانچویں نمبر پر دھکیل دیا۔

انگلش میدانوں پر فٹبال مقابلے، مانچسٹر سٹی اور ویسٹ بروم آمنے سامنے ہوئے، مانچسٹر سٹی نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ پہلے 30 منٹ میں تین گول کر کے مقابلے کو یکطرفہ بنا دیا۔

پہلے ہاف کے اضافی منٹ ماہریز نے خوبصورت گول کر کے برتری کو چار تک پہنچا دیا۔ دوسرے ہاف میں اسٹرلنگ نے بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا۔ مانچسٹر سٹی نے پانچ صفر کی بڑی جیت کا بڑا انعام پایا، روایتی حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کو دوسری پوزیشن پر دھکیلا، بطور نمبر قبضہ جمایا۔

دوسرے میچ میں ویسٹ ہیم نے کرسٹل پیلس کو دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی، دلچسپ جیت سے فاتح کھلاڑی ٹاپ فور بن گئے۔ ویسٹ ہیم نے دفاعی چیمپئن لیورپول سے چوتھی پوزیشن چھین لی۔ آرسنل اور لیڈز نے بھی کامیابیاں سمیٹیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.