نئی دلی کے لال قلعہ پر خالصتان کا پرچم لہرانے والے ڈٹ گئے، احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

0

دلی  :  نئی دلی کے لال قلعہ پر خالصتان کا پرچم لہرانے والے ڈٹ گئے، کسانوں نے مودی سرکار کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، خالصتان کی گونج دنیا بھر میں سنائی دینے لگی ہے، واشنگٹن اور نیو یارک میں بھی کسانوں کے حق میں مظاہرے کئے گئے۔

بھارت کے یوم جمہوریہ پر مودی سرکار کو بڑی ہزیمت کا سامنا، بھارتی کسانوں نے دلی کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ لال قلعہ پر خالصتان کا پرچم لہرانے والوں نے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔ متحدہ کسان مورچہ نے کہا ہے کہ ان کی احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

خالصتان کی گونج اب دنیا بھر میں سنائی دینے لگی ہے، واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا گیا، لوگوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ نیویارک میں بھی لوگوں نے کسان کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔

بھارتی پولیس نے ٹریکٹر پریڈ کرنے والوں کے خلاف 15 مقدمات درج کر لیے ہیں، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان اور دیگر کئی ریاستوں سے لاکھوں کسان اپنے ٹریکٹر لے کر دلی پہنچے تھے، دلی کے علاقے موکربا چوک، غازی پور، سیما پور، ننگولی ٹی پوائنٹ اور لال قلعہ میدان جنگ بنے رہے۔ دلی میں اب بھی کسان ہزاروں ٹریکٹرز کے ساتھ موجود ہیں جبکہ حکومت احتجاج مزید پھیلنے کے خوف میں مبتلا دکھائی دیتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.