حکومتی موقف مسترد ، راولپنڈی ہائی کورٹ بینچ نے پیپلز پارٹی کو 27دسمبر کو جلسہ کی باضابطہ اجازت دیدی

0

اسلام آباد (این این آئی)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس ملک شہزاد خان نے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لیاقت باغ میں پیپلز پارٹی کو.جلسے کی اجازت دینے سے انکار کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کو 27 دسمبر کے جلسے کی باضابطہ اجازت دید ی ہے ۔راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی وجوہات کو جواز بنا کر پیپلز پارٹی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر درخواست منظور کر لی گئی ہے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے فریقین کے دلائل سماعت کے بعد ضلعی انتظامیہ کا موقف مسترد کرتے ہوئے جلسے کی اجازت دیدی ،عدالت نے ایڈ یشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کو سنگل آؤٹ کیوں کر رہے ہیںجس پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتا کہ سیکورٹی خدشات کی بناء پر اجازت نہیں دی اگر جلسہ کرنا ہے تو کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسہ کر لیں وہ محفوظ جگہ ہے جس پر جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے قرار دیا کہ سیکورٹی فراہم نہ کرنے یا کوئی ناخوشگوار واقعہ ہونے کے ذمہ دار تمام سیکورٹی ادارے ہوں گے ،تمام سیکورٹی ادارے اور پولیس فول پروف سیکورٹی فراہم کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.