
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت محکمہ بلڈنگ، پرائمری ہیلتھ، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، ہائیر ایجوکیشن اور سیکنڈری ایجوکیشن کی جاری اور نئی ترقیاتی اسکیمات پر پیش رفت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری امپلیمنٹیشن منصوبہ بندی و ترقیات اور ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے بتایاکہ رواں مالی سال میں سیکنڈری ایجوکیشن کی 242نئے ترقیاتی اسکیمات شامل ہیں محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی کل جاری 73اور نئی اسکیمات کی تعداد 84ہے اجلاس کو محکمہ اعلی تعلیم کو کل موصول شدہ پی سی ون کی تعداد، ڈی ایس سی اور پی ڈی ڈبلیو پی اسکیمات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی اجلاس کو رواں مالی سال میں اب تک فنڈز کے اجرا کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی گزشتہ مالی سال کے دوران کالج ایجوکیشن کی 12ترقیاتی اسکیمات مکمل کی گئی ہیں رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی 27جاری اور 10نئی ترقیاتی اسکیمات شامل ہیں۔دس نئی ترقیاتی اسکیمات میں 04اسکیمات ڈی ایس سی اور 06ترقیاتی منصوبے پی ڈی ڈبلیو پی کے ہیں صوبے بھر کی تمام ڈی ایچ کیوز کی بحالی پر کام کیا جا رہا ہے ہسپتالوں میں زچہ و بچہ یونٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جنوبی بلوچستان پیکج کے تحت میڈیکل ٹراما اور ایمرجنسی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی 76 نئی اور 78جاری ترقیاتی اسکیمات شامل ہیں ٹیلی ہیلتھ، بی ایچ یوز اور ٹی ایچ کیوز کی بہتری پر کام جاری ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ اسکیمات کی بروقت تکمیل کے لیے ڈی ایس سیز اور پی ڈبلیو ڈی پی کے عمل کو تیز کیا جائے دور افتادہ علاقے جہاں مڈل اور ہائی سکول نہیں ہیں ان علاقوں میں اسکولوں کے قیام کو ترجیح دی جائے پری فیب سکولوں کے قیام کے لیے تمام پری کوالیفیکیشن کے عمل کو مکمل کیا جائے ماڈل ہائی ریزیڈنشل سکولز کی عمارتوں کی تعمیر میں تمام ضروری جزئیات کو مد نظر رکھا جائے بلکہ ماڈل ہائی ریزیڈنشل اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر کے لیے ماسٹر پلان پالیسی مرتب کی جائے ڈیزائن میں مجوزہ تبدیلیوں کو سلسلہ وار پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم اور صحت موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے بچے ہمارا مستقبل ہیں اور بہتر تعلیم روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔




