اہم خبریںبین الاقوامی
محاذ جنگ کے دوران یوکرینی فوجی کی ساتھی خاتون اہلکار سے شادی

روسی افواج کی بمباری کے دوران یوکرینی فوجی نے اپنی ساتھی اہلکار کے ساتھ شادی کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی فوج کے علاقائی دفاع کی بریگیڈ 112 کی اہلکار لیسیا نے اپنے ساتھی اہلکار والیری سے محاذ جنگ کے دوران شادی کرلی جس میں مہمان بھی فوجی اہلکار تھے۔
جنگ کے لیے ہر وقت تیار فوجی وردی میں ملبوس دلہا اور دلہن نے نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جب کہ دلہن کو روایتی سفید دوپٹہ کے بجائے فوجی ہیلمٹ پہنایا گیا۔




