سپیکر نے حلیم عادل شیخ کو بطور اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

0

کراچی : سپیکر نے حلیم عادل شیخ کو بطور اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔ غیر اطمینان بخش کارکردگی، کراچی میں گیس قلت پر وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف بیان، دیگر اراکین سندھ اسمبلی کی فردوس شمیم نقوی کے رویے کی شکایات پر پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے ان سے استعفی طلب کیا۔

گذشتہ سال ستمبر میں بھی فردوس شمیم سے استعفی طلب کیا گیا تھا تاہم انکی معذرت کے بعد استعفی قبول نہیں کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.