موجودہ حکومت121 سال تک سرد خانے کی نذر رہنے والا نہری منصوبہ مکمل کرے گی ، وزیر اعظم (آج)افتتاح کرینگے
اسلام آباد (این این آئی)موجودہ حکومت121 سال تک سرد خانے کی نذر رہنے والا نہری منصوبہ مکمل کرے گی ،وزیر اعظم عمران خان (آج) جمعرات کوجہلم میں جلال پور ایری گیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے،تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جہانگیر ترین، فواد چوہدری بھی شریک ہوں گے ،وزیر اعظم عمران خان 115 کلومیٹر طویل نہرکے منصوبے پر کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے، مصنوعی نہر کی تکمیل 20124 تک ہوگی، کل 48 ارب لاگت آئے گی،مصنوعی نہری منصوبے کی تکمیل کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک قرض دیدیا ،مصنوعی نہر بنجر زمین کو ذرخیز بنانے، اور علاقے کی قسمت تبدیل کرنے کا ذریعہ بنے گا،ایوب خان دور کے بعد انڈس ٹریٹی طرز کا یہ پہلا منصوبہ ہوگا، رپورٹ کے مطابق ملکہ وکٹوریہ کی خدمت پر انگریز نے علاقے کے لوگوں کی قسمت بدلنے کے لئے 1898 میں یہ منصوبہ تحفے میں دیا تھا ،پرویز مشرف نے 2007 میں منصوبے پر کام شروع کیا،2008 میں نئی حکومت نے روک دیا ،مصنوعی نہر رسول پور بیراج سے نکلے گی، 1 لاکھ 70 ہزار ایکڑ رقبہ سیراب ہوگا ،مصنوعی نہر کا پانی جہلم، پنڈ دادن خان اور ضلع خوشاب تک اراضی کو سیراب کرے گی ،نہر سے تین اضلاع میں ایک لاکھ خاندان، ساڑھے پانچ لاکھ لوگ براہ راست مستفید ہوں گے،فواد چوہدری نے موجودہ حکومت کا شاہکار منصوبہ قرار دیدیا۔