پوری قوم اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے، شاہ محمود قریشی کا خراج عقیدت

0

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پر اہم پیغام دیا ہے کہ پوری قوم اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ ایک بیان میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمارے عظیم قائد ہمیشہ، عدل و انصاف کے زریں اصولوں پر کاربند رہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ایک بلند پایہ مدبر تھے ان کی سیاسی بصیرت نے دو قومی نظریہ کی اہمیت کو بہت پہلے بھانپ لیا تھا ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ 72 سال گذرنے کے باوجود ،ان کے بدترین مخالفین بھی ،آج ان کی سیاسی بصیرت کا اعتراف کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اے قائد تجھے سلام۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.