اہم خبریںپاکستان

ایردوآن مجھے ہٹلرکہتے،اسرائیل سے تجارت بھی مضبوط بنا رہے ہیں، نیتن یاہو

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے حوالے سے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے اعلانیہ مواقف کا تمسخر اڑایا ہے جب کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے میدان میں یہ مواقف یکسر مختلف ہیں۔اسرائیلی اخبار کے مطابق نیتن یاہو نے لیکوڈ پارٹی کے ارکان سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ شاید واحد اسرائیلی ہیں جو ترکی کا سفر نہیں کرتے۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ صدر ایردوآن کی عادت بن گئی کہ وہ ہر 3 گھنٹوں میں مجھے ہٹلر قرار دینے لگے ، اب وہ ہر 6 گھنٹوں میں ایسا کر رہے ہیں تاہم خدا کا شکر ہے کہ (ترکی اور اسرائیل کے درمیان) تجارت سرگرم ہے!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button