اہم خبریںبین الاقوامیپاکستان

امریکہ:خاتون کے جوتوں سے 61 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

ویب ڈیسک کے مطابق  امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں خاتون سے 40 ہزار ڈالر مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جامائیکا سے اٹلانٹا پہنچنے والی خاتون کے پاس موجود 7 جوتوں کے تلوں سے کوکین برآمد کی۔ تین پاؤنڈ وزنی کوکین کی مالیت 40 ہزار ڈالر سے زائد ہے جو پاکستانی روپوں میں 61 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔جارجیا سے اٹلانٹا پہنچنے والی 21 سالہ خاتون کی ہارٹ فیلڈ جیکسن اٹلانٹا بین الاقوامی ائر پورٹ پر تلاشی لی گئی

تو اس کے پاس موجود جوتوں کی 7 جوڑیوں کے تلوؤں سے کوکین برآمد ہوئی۔سکیورٹی حکام کے مطابق خاتون نے جوتوں کے تلوؤں میں سے پاؤڈر براامد ہوا تھا جسے ٹیسٹ کرانے پر معلوم ہوا کہ وہ کوکین ہے۔ خاتون کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔سکیورٹی افسر کے مطابق اٹلانٹا میں منشیات کی اسمگلنگ انتہائی سنجیدہ صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ جس کی روک تھام کے لیے بیرون ممالک سے آنے والے افراد کی سخت تلاشی لی جاتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button