راولپنڈی عسکر انٹرنیشنل رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد محمود عباسی نے کہا ہے کہ بسنت جیسے خطرناک اور جان لیوا تہوار کی اجازت دینا شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بسنت کے دوران ڈور پھرنے سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ قیمتی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ ایسے حالات میں بسنت کی اجازت دینا کسی صورت دانشمندی نہیں۔راجہ ساجد محمود عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہریوں کی جان سے بڑھ کر کوئی تفریح نہیں ہو سکتی۔ حکومت کو چاہیے کہ انسان دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی تحفظ کو اولین ترجیح دے اور بسنت جیسے خطرناک تہوار پر کسی بھی قسم کی نرمی یا اجازت دینے سے گریز کرے۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ پتنگ سازی اور کیمیکل ڈور کی تیاری و فروخت کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ راجہ ساجد محمود عباسی نے کہا کہ ذمہ دار معاشرہ وہی ہے جو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے، اس لیے بسنت کی اجازت کسی قیمت پر نہیں ہونی چاہیے۔
Related Articles
Check Also
Close



