
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی قطر کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ شاہ محمود قریشی نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی،دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ،قطر، ترکی، انڈونیشیا،تاجکستان اور ناروے سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں ،شاہ محمود قریشی نے دوحہ میں پاکستانی سفارت خانے کی نئی عمارت کا افتتاح کیا،وزیر خارجہ نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کیا۔شاہ محمود قریشی نے الجزیرہ سمیت بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو خصوصی انٹرویو ز دہے اور افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔




