جاپان کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے سوا کروڑ ڈالر کی اضافی امدادی

0

رام اللہ(این این آئی)جاپان کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا کے لیے ایک کروڑ 10 لاکھ 15ہزار ڈالر کی اضافی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جاپان کی حکومت نے فلسطینی حکومت کے ساتھ دو مزید سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔ رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ اور جاپان کے وزیر برائے خارجہ امور وکیسوکی سوزوکی نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت آئندہ دنوں میں جاپان فلسطینی پناہ گزینوں کے معاشی استحکام میں مدد فراہم کرنے کے لیے 55 لاکھ 10 ہزار ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔ اس امداد کا ایک بڑا حصہ غزہ کی پٹی میں 98 ہزار فلسطینی پناہ گزینوں کی معاشی تعلیمی ضروریات اور صحت کی اسکیموں پر خرچ کرے گا۔اس کے علاوہ جاپان کی طرف سے غزہ کی پٹی میںں اسکولوں کے قیام اور تعلیمی ضروریات کے لیے 56 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی رقم صرف کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.