بلوچستان

جامعہ بلوچستان اور آفاق  کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت  پر دستخط کیے گئے

جامعہ بلوچستان اور آفاق  کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت  پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد بلوچستان میں معیاری تعلیم، صلاحیت سازی، علمی ترقی، اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔تقریب کی صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق شاہوانی نے کی، جبکہ آفاق کی نمائندگی جناب عامر زیب ڈائریکٹر ٹریننگ نے کی۔ تقریب میں جناب عبدالنعیم رند ، ڈاکٹر کنیز فاطمہ،ڈائریکٹر IMS ڈاکٹر زینب بی بی ڈین، پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کاکڑ، ڈاکٹر عبد الناصر کیھازئی ڈی جی اسٹوڈنٹس افیئرز، ڈاکٹر صفیہ بانو، جناب طیب فرید خان ڈائریکٹر ALC آفاق، محمد صادق سمالانی ڈائریکٹر تعلقات عامہ، محمد اعجاز، اور محمد فہیم لودھی نے شرکت کی۔اس یادداشت کے تحت دونوں ادارے درج ذیل شعبوں میں تعاون کریں گے:
طلباء، اساتذہ اور انتظامی عملے کے لیے صلاحیت سازی کی تربیت
تدریسی و تحقیقی وسائل کا باہمی تبادلہ
مینجمنٹ سائنسز اور تعلیم میں مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کا فروغ
بلوچستان میں اعلیٰ تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی اشتراک معاہدے کے تحت جناب طیب فرید خان آفاق اور ڈاکٹر کنیز فاطمہ، ڈائریکٹر IMS جامعہ بلوچستان کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جو تمام سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کی نگرانی کریں گے۔یہ شراکت داری نہ صرف بلوچستان میں تعلیمی و تحقیقی ترقی کو فروغ دے گی بلکہ ایک دیرپا تعلیمی تعاون کی بنیاد بھی رکھے گی۔

Related Articles

Back to top button