ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی سے ڈی سی کسٹم ارشد زبیر چیر مین بونڈڈ کیریئر شمس برنی اور کراچی ٹرانزٹ ٹریڈ کے نمائندوں نے پاک افغان بارڈر بندش کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے حوالیسے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
چمن: ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی سے ڈی سی کسٹم ارشد زبیر چیر مین بونڈڈ کیریئر شمس برنی اور کراچی ٹرانزٹ ٹریڈ کے نمائندوں نے پاک افغان بارڈر بندش کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے حوالیسے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور کسٹم اتھارٹی نے گزشتہ دو مہینوں سے پاک افغان سرحد بندش سے پیدا ہونے والی صورتحال اور گاڑیوں میں لوڈ مال کی سیفٹی اور سیکیورٹی کے حوالیسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اس موقع پر ڈی سی چمن اور کسٹم اتھارٹی نے ٹرانزٹ ٹریڈ یونین کے نمائندوں اور ٹرک و ٹیلر مالکان کو ہر قسم کی مدد اور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ٹرکوں اور ٹیلرز اور دیگر گاڑیوں میں لوڈڈ مال کی ہر قسم کی سیفٹی اور سیکیورٹی کیلئے تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالیسے تمام متعلقہ ادارے ملکر آئندہ کیلیے لایحہ عمل تیار کریں گے اور آپ لوگوں کی مسائل کا حل نکالیں گے بعد ازاں ڈی سی چمن نے ڈی سی کسٹم ارشد زبیر چیرمین بونڈڈ کیریئر شمس برنی اور ٹرانزٹ ٹریڈ یونین اور ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالکان کو پاک افغان سرحد اور چمن ماسٹر پلان کا وزٹ کرایا گیا جہاں ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالکان اور ٹرانسپورٹ موجود تھیں اور اٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات کے حوالیسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔



