یونس خان کو بابر اعظم سے کیا توقعات ہیں؟

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ہمارا ایک بہت ہی لاجواب کھلاڑی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم ہمارے لیے باعث فخر اور نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک انسپائریشن ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے 10 ہزار سے زائد رنز بنانے والے واحد بیٹر یونس خان نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت بھرپور فارم میں ہیں، دعا ہے کہ وہ اسی طرح کھیلتے رہیں اور اپنے ملک کے لیے زیادہ خدمات انجام دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ بابر اعظم ملک کے لیے زیادہ کھیلیں اور اگر تھوڑی بہت انرجی بچ جائے تو پھر اپنے لیے بھی کھیلیں، اگر اس طرح کی سوچ ہمیشہ رہے تو اللہ کی طرف سے بھی بہت کامیابی ملتی ہے۔