درباروں کے گدی نشینوں اور سجادہ نشینوں کا جناح ہاؤس کا دورہ ،شر پسندوں کو عبرتناک سزائیں دینے کا مطالبہ کر دیا

0

لاہور  ملک بھر کے درباروں کے گدی نشینوں اور سجادہ نشینوں نےجناح ہاؤس کا دورہ کیا ،وفد کی قیادت سجادہ نشین آستانہ عالیہ کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کی۔وفد میں پیر سید حسنین محبوب گیلانی،خواجہ اسرار الحق نظامی،پیر سید علی رضا گیلانی،ڈاکٹر طارق شریف زادہ ،چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم ،پیر افضال زنجانی،پیر پرویز اکبر ساقی  اورعلامہ خالد محمود سمیت 30 سے زائد مشائخ  شامل تھے۔مشائخ پاکستان نے  جناح ہاؤس کے جلاؤ گھیراؤ پر  شدید دکھ کا اظہار کیا۔دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا کہ  9 مئی کا دن ملکی تاریخ کا بدترین دن ہےجسے ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا،9 مئی سانحہ کے  منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں نے شرپسندوں کی معاونت کی انہیں عبرتناک سزا دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.