پاکستان سمیت دنیا بھر میںمحنت کشوں کا عالمی دن یکم مئی کو منایا جائے گا

0

فیصل آباد  پاکستان سمیت دنیا بھر میںمحنت کشوں کا عالمی دن یکم مئی کو منایا جائے گا س دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے مزدور رہنما،وفاقی وزراء اور اپوزیشن رہنما خطاب کریں گے۔

محنت کشوں کے عالمی دن کے حوالے سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کیے جائیں گے، ملک بھر کے اخبارات رنگین ایڈیشن شائع کریں گے۔

واضح رہے کہ مزدوروں کا یہ عالمی دن شکاگو میں اپنے حقوق کے حصول کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.