• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

بھارت میں کورونا بے قابو: مسلسل تیسرے روز بھی 3 لاکھ سے زائد مریض سامنے آگئے

web desk by web desk
April 24, 2021
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
بھارت میں کورونا بے قابو: مسلسل تیسرے روز بھی 3 لاکھ سے زائد مریض سامنے آگئے

نئی دلی  : بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی۔ مسلسل تیسرے روز بھی تین لاکھ سے زائد مریض سامنے آگئے۔ ہسپتالوں میں آکسیجن ختم ہونے سے ہلاکتیں بڑھنے لگیں، مزید 2 ہزار 621 لوگ ہلاک ہوگئے۔

بھارت میں کورونا وبا بے قابو، تین روز میں کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کورونا کا گڑھ بن گیا، روزانہ سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے لگے۔ ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث مریض گھروں میں ہی سسک سسک کر دم توڑنے لگے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی سرکار ہلاکتوں کی تعداد چھپانے لگی، بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد اس سے کئی زیادہ ہوسکتی ہے۔ کورونا سے شدید متاثر علاقوں میں مریضوں کو آکسیجن فراہم کرنے کیلئے دوسری ٹرین لکھنو پہنچ گئی۔

مہارشٹرا میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ویک اینڈ کرفیو بھی نافذ ہے، دیگر کئی متعدد ریاستوں میں صورت حال انتہائی نازک ہو چکی ہے۔ مودی سرکار کا صحت کا نظام بری طرح ناکام نظر آرہا ہے۔ ہسپتالوں کے باہر مریضوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے بھی جگہ کم پڑنے لگی۔

Previous Post

سعودی عرب نے پاکستان، بھارت، سمیت کئی ممالک پر سفری پابندیاں لگا دیں

Next Post

کورونا مریضوں کا لوگوں سے میل جول حرام ہے :سعودی مفتی اعظم

Next Post
کورونا مریضوں کا لوگوں سے میل جول حرام ہے :سعودی مفتی اعظم

کورونا مریضوں کا لوگوں سے میل جول حرام ہے :سعودی مفتی اعظم

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.