• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

نور مقدم کیس میں پولیس اور پراسیکیوشن نے ذمہ داری پوری کی : فواد چودھری

web desk by web desk
February 24, 2022
in اہم خبریں, پاکستان
0
نور مقدم کیس میں پولیس اور پراسیکیوشن نے ذمہ داری پوری کی : فواد چودھری

اسلام آباد : فواد چودھری نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس میں پولیس اور پراسیکیوشن نے ذمہ داری پوری کی، کیس کا فیصلہ عدالت نے 4 ماہ میں سنایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتے ہیں، امید ہے انصاف سے جڑے ادارے عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔

خیال رہے اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی، ظاہر جعفر کو قتل کے جرم پر پانچ لاکھ جرمانہ، نور کی جبری زیادتی کے جرم پر 25 سال قید، دو لاکھ جرمانہ، اغواء کے جرم پر 10 سال قید، ایک لاکھ جرمانہ، دفعہ 342 کے جرم پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے ظاہر جعفر کو جرمانہ مقتولہ کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے شریک دونوں ملزم جان محمد اور افتخار کو دفعہ 109 اور 364 کے تحت دس دس سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 368 کے تحت دس، دس سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 176 کے تحت ایک ایک سال قید ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا، نور مقدم کے والدین نے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سیشن عدالت نے اپنے فیصلے میں تھراپی ورکس کے تمام ملزمان، خانساماں جمیل، ملزم کے والد ذاکر جعفر، والدہ عصمت آدم جی سیمت 9 ملزمان کو بری کر دیا۔

Previous Post

ڈالرز نہ ہونے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا : وزیر خزانہ

Next Post

ماسکو: وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے ون آن ون ملاقات ختم، اہم امور پر بات چیت

Next Post
ماسکو: وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے ون آن ون ملاقات ختم، اہم امور پر بات چیت

ماسکو: وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے ون آن ون ملاقات ختم، اہم امور پر بات چیت

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.