بین الاقوامی

امریکہ میں سیکڑوں افراد کا پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کیخلاف احتجاج

واشنگٹن : امریکی ریاست منی سوٹا میں سیکڑوں افراد نے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔

پانچ سو کے قریب افراد نے گورنمنٹ پلازہ کے سامنے شدید نعرے بازی کی، تین روز قبل امریکی پولیس نے 22 سالہ شخص کو اس کے گھر میں گولی مار دی تھی۔

پولیس نے موقف اپنایا کہ مقتول کے گھر میں تحقیقات کی غرض سے داخل ہوئے مگر اس نے پولیس پر پسٹل تھام لی، اہلکاروں نے اپنے دفاع کے لئے اس پر فائرنگ کر ڈالی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button