اے سی کوئٹہ حمیرا بلوچ کی کاروائی ملینیم مال کو سیل کر دیا
کوئٹہ: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ حمیرا بلوچ نے ملینیم مال کو سیل کر دیا اسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کے مطابق دو دن پہلے مال کی جانب سے عوام کے لیے کونسرٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور بیک وقت مال میں ایک ہزار کے قریب لوگ موجود تھے کاروائی ڈی سی کوئٹہ اورنگزیب بادینی کے احکامات کے مطابق کی گئی،
اسٹنٹ کمشنر حمیرا بلوچ کا کہنا ہے جہ شہر میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر مزید کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، جبکہ مال انتظامیہ کا رابطہ کرنے کے باوجود سیل کے حوالے سے موقف دینے سے گریز۔