اسلام آباد پولیس لائنز میں ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین
(عسکر انٹرنیشنل رپورٹ)
اسلام آباد (نامہ نگار): ایس پی عدیل اکبر کی نمازِ جنازہ اسلام آباد پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، پولیس کے اعلیٰ افسران، لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے نمائندگان، سول افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جنازے کے بعد ایس پی عدیل اکبر کے جسدِ خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کیا گیا۔
پولیس حکام نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر ایک فرض شناس، محنتی اور پیشہ ور افسر تھے جنہوں نے اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیے۔
نماز جنازہ کے دوران فضا سوگوار رہی، جبکہ پولیس دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ادارہ ان کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
Comments are closed.