
اسلا م آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کی وقت پرمنظوری اور شفاف تکمیل کیلئے کوشاں ہے، اس سال پانی کے ذخائر کے25 منصوبے مکمل ہو جائیں گے، اس سال کے پہلے 8 مہینوں میں وزارت منصوبہ بندی کے مختص کردہ فنڈز میں سے آبی وسائل کیلئے تقریباً 20 ارب روپے استعمال ہوئے۔جمعہ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں آبی وسائل کے ترقیاتی کاموں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین واپڈا، وزارت آبی وسائل اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر حکام نے شرکت کی ۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کی وقت پرمنظوری اور شفاف تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال پانی کے ذخائر کے25 منصوبے مکمل ہو جائیں گے۔ اس سال کے پہلے 8 مہینوں میں وزارت منصوبہ بندی کے مختص کردہ فنڈز میں سے آبی وسائل کیلئے تقریباً 20 ارب روپے استعمال ہوئے۔اس شعبے میں ترقیاتی فندز کا استعمال تقریباً 42 فیصد رہا۔ اسد عمر نے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی شرح کو مزید بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ حکومت اس مالی سال کے پہلے مہینوں میں فنڈز کے استعمال کا چھ سالہ ریکارڈ پہلے ہی توڑ چکی ہے۔ اس سال فنڈز کا استعمال پہلے آٹھ مہینوں میں 39 فیصد رہا۔


