ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بادل برسنے کی پیشگوئی
لاہور : پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں آج بھی بارش کاامکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج پنجاب میں مری، گلیات اور جہلم میں بعد از دوپہر بارش ہو سکتی ہے، خیبرپختونخوا میں کوہستان، مانسہرہ، بالاکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔