سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تاریخی دورے پر ترکی پہنچ گئے

0

انقرہ : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تاریخی دورے پر ترکی پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر ترک صدر طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا۔

خیال رہے کہ 2018 میں جمال خاشقجی کے قتل کے بعد یہ سعودی ولی عہد کا پہلا دورہ ترکی ہے، خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد سعودی عرب اور ترکی کے تعلقات خراب ہوگئے۔

کچھ عرصہ پہلے ترک صدر نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات بحالی کی جانب گامزن ہوئے۔

محمد بن سلمان ترک صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.