عمران خان حکومت میں تھے تو کہتے تھے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا : مرتضیٰ وہاب
کراچی : مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت میں تھے تو کہتے تھے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا، حکومت میں نہیں تب بھی کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔
اسٹار گراﺅنڈ لانڈھی میں اسپورٹس کمپلیکس منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال کی نااہلی اور عوام کا استحصال کرنے والے منہ چھپا رہے ہیں، تبدیلی آگئی ہے، لوگوں نے کھل کر سوال کرنا شروع کر دیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسٹار گراونڈ بیس ایکڑ پر مشتمل ہے، یہاں ڈھائی ارب روپے لاگت سے اسپورٹس کمپلیکس بنے گا، جو سہولتیں کراچی کے دیگر علاقوں کو میسر ہیں وہی سہولتیں پسماندہ علاقوں کو بھی ملنی چاہیں۔ رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ الیکشن میں جو وعدے کئے اس کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔