نام نہاد قوم پرست پارٹی اپنی ساکھ بچانا چاہتی ہے : ظہور بلیدی
کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی وسابق صوبائی وزیر میر ظہوراحمدبلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ایک نام نہاد قوم پرست پارٹی جب برسراقتدار تھی تو پورے علاقے کو مکمل نظر انداز کیا گیا اور جان بوجھ کر علاقے کے ترقیاتی پروجیکٹس کو روکا اس علاقے سے کوئی امیدوار نہ ملا تو ہمارے بلا مقابلہ کامیاب امیدواروں کو اپنے کھاتے میں ڈال کر اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔