کوئٹہ : بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے متعدد دکانوں سے زائد المیعاد اشیاءبرآمد کرلیں

0

کوئٹہ : بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے عوام کو ملاوٹ سے پاک و محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مراکز کی انسپیکشن و کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ شہر کے علاقوں جناح روڈ اور کواری روڈ میں دوران چیکنگ معروف بیکری کے بیکنگ یونٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات، زنگ آلود بیکنگ ٹریز و مشینری اور پروڈکشن میں غیر معیاری کوکنگ آئل کے استعمال پر، ایک بیکری کو زائد المعیاد پیکٹ مصالحے اور ٹیٹرا پیک دودھ کی موجودگی جبکہ 2 جنرل اسٹورز کو ایکسپائرڈ کولڈرنکس، کیچپ، بچوں کے کھانے کی اشیاءاور مضر صحت چائنیز نمک و نان فوڈ گریڈ کلرز کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا۔ بروری روڈ اور اے ون سٹی میں 3 جنرل اسٹورز سے بھی بڑی مقدار میں زائد المعیاد خوردنی مصنوعات برآمد ہوئیں، ایک ہسپتال کی کیفیٹیریا سے جعلی و غیر معیاری کولڈرنکس ملی جبکہ 1 چپلی کباب شاپ، 1 جوس کارنر، 1 سوئیٹس اینڈ جلیبی شاپ، 1 بیکری اور 1 بیکنگ یونٹ کو بارہا تنبیہ کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت مختلف وجوہات پر جرمانہ کیا گیا۔ عوامی شکایات پر عبدالستار روڈ میں موجود مشہور پکوڑا و جلیبی شاپ کے خلاف خراب و ناقابلِ استعمال کوکنگ آئل کے دوبارہ استعمال، گزشتہ ہدایات کے باوجود دکان کے فرنٹ پر شیشہ نصب نہ کرنے اور گرد و غبار میں اشیاءرکھ کر فروخت کرنے پر کارروائی کی گئی۔ ماہ صیام میں دیگر کھانے پینے کی اشیاءکے ساتھ ساتھ بلوچستان فوڈ اتھارٹی دودھ کے معیار کی جانچ پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، اس ضمن میں بی ایف اے کی جدید موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے ذریعے بروری روڈ، اے ون سٹی اور سیٹلائٹ ٹا¶ن میں قائم ملک شاپس سے دودھ کے نمونے لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے، تجزیہ کرنے پر 6 ملک شاپس کے دودھ میں ملاوٹ ثابت ہوئی،جس پر مذکورہ دکانوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.