نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ،خواتین سے متعلق 9 ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ

3

 اسلام آباد۔22اکتوبر  :نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں خواتین سے متعلق 9 ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جو 2026ءکے اوائل میں پاکستان میں منعقد ہوگی۔بدھ کو ترجمان وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آئندہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور او آئی سی کے فریم ورک کے تحت خواتین سے متعلق امور کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے فروغ میں پاکستان کے فعال کردار کو اجاگر کرتے ہوئے او آئی سی کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مشترکہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔اجلاس میں وفاقی وزراءبرائے قانون و انصاف اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، معاون خصوصی برائے امور خارجہ، معاون خصوصی طارق باجوہ، کابینہ ڈویڑن، انسانی حقوق اور اطلاعات کے سیکریٹریز، او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب اور وزارت خارجہ و وزارت انسانی حقوق کے سینئر حکام نے شرکت کی

Comments are closed.