ٹھٹہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا
عسکر انٹرنیشنل خصوصی رپورٹ
، ٹھٹہ، سندھ
22 اکتوبر 2025
ٹھٹہ: ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کی خصوصی ہدایات پر سب ڈویژن ساکرو کے علاقے دہابیجی اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں اور مشکوک عناصر کے خلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔
یہ آپریشن آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کے تحت انجام دیا گیا۔ آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی ایس ڈی پی او ساکرو، ڈی ایس پی قادر بخش خاصخیلی، اور ایس ایچ او دہابیجی مبین پرہیاڑ نے کی۔
آپریشن کے دوران پولیس ٹیموں نے گھروں، ہوٹلوں اور دیگر مشکوک مقامات کی باریک بینی سے تلاشی لی اور موجود افراد کی شناخت کی جانچ کی گئی۔ بایومیٹرک تصدیق کے بعد تمام افراد کو قانونی کارروائی مکمل ہونے پر رہا کر دیا جائے گا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
ترجمان پولیس، ٹھٹہ
Comments are closed.